English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ پر مسلسل دوسرے روز اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملے

غزہ پر مسلسل دوسرے روز اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملے دنیا میں ایک اور بحران کو جنم دینے کا واضح اشارہ دے رہے ہیں اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں ایک مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں 9 افراد شہید ہو گئے۔

صیہونی فوج نے دو روز کے دوران 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کر دیا لیکن عالمی برادری کے بالوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

اسرائیل کی جانب سے مہاجر کیمپ پر راکٹ فائر کیا گیا جس کے نیتجے میں بچوں سمیت 7 عام شہری شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کی تازہ کارروائیوں اور حملوں میں زخمیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

سعودی عرب نے غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کشیدگی ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

پاکستان نے بھی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں کو غیر قانونی اقدامات کی مثال قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے اسرائیل کو فلسطینوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مصر کی جانب سے بھی فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے