English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حسن علی کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر محمد حفیظ سلیکشن کمیٹی پربرس پڑے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے حسن علی کو ایشیا کپ اور دورہ نیدرلینڈز کیلئے ٹیم سے ڈراپ کرنے پر برس پڑے۔

ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے حسن علی کو ڈراپ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، محمد حفیظ نے کہا کہ کیریئر کے بعض مراحل ایسے آتے ہیں جب کھلاڑی پرفارم نہیں کر پارہا ہوتا لیکن اسے کچھ وقت آرام دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے حسن علی کو غیر ضروری میچز کھلائے، جس کے لیے وہ ذہنی طور پر تیار نہیں تھے، اسی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بولر کو ہر میچ کھلایا، جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

محمد حفیظ نے حسن علی کو مشورہ دیا کہ اسے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر مثبت پہلو میں سوچنا چاہیے اور اپنے آپ کو فریش رکھنے کیلئے اس وقت کو وہ اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ 3-4 ہفتے آرام کرنے سے انہیں کم بیک کرنے میں مدد دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے