English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان جلسے کرلیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی، طلال چوہدری

لاہور:مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چوہدری  نے کہاہے کہ عمران خان چاہیں تو 100جلسے کرلیں لیکن عام انتخابات کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ سائیکل چور جیل میں اور ڈالر چور باہر ہو، فواد چوہدری کو زیادہ قانون کی سمجھ نہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں انقلاب لے کر آؤں گا لیکن آپ تو نیوٹرل کا نام نہیں لے سکتے، یہ کہتے تھے کہ میں وزیر اعظم بنوں گا تو کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا، پرویز الہی چوہدری شجاعت کے نہ ہو سکے تو آپ کے کہاں سے ہوں گے، سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں جے آئی ٹیزبن چکی ہیں، کیس میں کوئی جان ہوتی تو کچھ نہ کچھ نکل آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف بیان بازی کرتے ہیں، یہ جلسے اپنی جان چھڑانے اور سزا سے بچنے کے لیے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے