English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 مصر میں تقریر کے دوران سعودی تاجر کی روح پرواز کر گئی

القمر

قائرہ : مصر میں ایک کانفرنس کے دوران تقریر کرتے ہوئے سعودی تاجر کی روح پرواز کر گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی تاجر محمد القحطانی مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب افریقی کانفرنس میں تقریر کررہے تھے کہ اچانک بیہوش ہو کر گر گئے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تقریر کے دوران گرے اور بیہوش ہونے کے کچھ دیر بعد ہی دار فانی سے کوچ کرگئے،القحطانی السلام ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کے چیئرمین تھے اور خیر سگالی سفیر کے طور پر کئی اعزازی عہدوں پر فائز رہے۔

سعودی تاجر کی اچانک موت کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے