ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی کو جیل بھیج دیا

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی ملزم نعمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

دوسری جانب شہباز گل کے ڈرائیور کم اسسٹنٹ اظہار ہدایت اللہ کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ واضح رہے کہ پولیس نے اظہار ہدایت اللہ کی بیوی اور برادر نسبتی نعمان ظفر اقبال کو پولیس سے مزاحمت، کار سرکار میں مداخلت اور سرقہ بالجبر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں