English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی قیادت کی پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارک باد

القمر

ریاض: سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد کے پیغامات بھیجے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن بہت مبارک ہو، ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے