ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘‘چول چوہدری’’ اور‘‘پاگل خان’’ کی متکبرانہ گفتگو سنی، رانا ثناء اللہ

مکہ مکرمہ:وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں عمران خان کے خطاب میں کنسرٹ، محفل قوالی اورآتش بازی دیکھنے کے علاوہ ‘‘چول چوہدری’’ اور‘‘پاگل خان’’ کی متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی۔

وزیر داخلہ نے عمران خان اور پرویزالٰہی کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاگل خان کے یہ جھوٹ پاکستانی قوم پچھلے 26 سال سے برداشت کررہی ہے،فتنہ خان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی سکرپٹ ہے،اب نئے جلسوں کے اعلان سے قوم کو یہ جھوٹ اور متکبرانہ گفتگو 2 ماہ مزید سننا پڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ اللہ کے گھر یہ دعا ہے کہ اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سے اللہ تعالی وطن عزیزاور اور پاکستانی قوم کو محفوظ رکھے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت اپنی محنت اور بہتر پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو تاریخی ریلیف دے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں