ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹانک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہل کار جاں بحق

   پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں میں کانسٹیبل پیر رحمن اور نثار شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

 پولیو ٹیمیں کوٹ اعظم میں بیماری سے بچا کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

 فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ دریں اثنا شواہد اکٹھے کرکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی  میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں