English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا

القمر

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ان پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے۔

 ایف آئی اے کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں ہیں۔

 ایف آئی اے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں میں سے کچھ بند ہیں جبکہ کچھ اب بھی فعال ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے