ننکانہ صاحب: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں ضمنی انتخاب کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کے کاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروائے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر(آر او)نے عمران خان کو اعتراضات کے جواب کے لیے بدھ کو طلب کرلیا ہے۔ این اے 118 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا، موجودہ رکن قومی اسمبلی کسی اور حلقے سے کیسے الیکشن لڑ سکتا ہے؟۔