English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان سے وسط ایشیا میں منشیات کی اسمگلنگ بڑھی ہے، روس

القمر

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ طالبان دور میں افغانستان سے وسط ایشیا کو منشیات کی اسمگلنگ بڑھ گئی ہے۔

روسی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2020 میں افغان جی ڈی پی کا تقریبا 9 فیصد افیون کی غیر قانونی تجارت پر مشتمل تھا۔

روسی وزارت خارجہ کے حکام ولادمیر ترابرین کے مطابق طالبان حکومت نے 2021 میں افیون کی کاشت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ پر پابندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان کے برعکس ناردرن روٹ سے وسط ایشیا کو منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے