English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تائیوان: جزیرے کے اطراف میں چین کے 21 جنگی طیارے اور 5 جنگی بحری جہاز دیکھے گئے ہیں

القمر

تائیوان وزارت دفاع نے جزیرے کے اطراف میں چین کے 21 جنگی طیاروں اور 5 جنگی بحری جہازوں کی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طیاروں میں سے 5 نے، آبنائے تائیوان میں فریقین کی طرف سے بحیثیت  بفرزون قبول کردہ برّی و فضائی پٹّی کے مشرق میں اور تائیوان کے فضائی دفاعی علاقے میں پرواز کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے طیاروں اور بحری جہازوں کو، الیکٹرانک تعاقب وسائل، پیٹرولنگ طیاروں اور بحری جہازوں اور برّی میزائل سسٹموں کے ذریعے نگاہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چین مسلح افواج نے جزیرے کے اطراف میں فوجی مشقیں شروع کر دی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے