ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  شہباز گل کے طلبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹروں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 6 کردی گئی

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے طلبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹروں کی تعداد چار سے بڑھا کر چھ کردی گئی۔

جمعرات کے روز شہباز گل کو پمز ہسپتال اسلام آباد میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرایا گیا۔

 ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق ان کی حالت تسلی بخش ہے البتہ  ای سی جی درست نہیں آئی جس کی وجہ ذہنی دبائو اور ٹنشن بھی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ وہ دمے کے مریض ہیں۔  ان کے تفصیلی ٹیسٹ کے لئے پہلے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس کی تعداد اب بڑھا کر چھ رکنی کردی گئی ہے۔

ڈاکٹروں نے شہباز گل کی صحت کے پیش نظر انہیں ایک روز مزید ہسپتال میں رکھنے کیلئے حکومت سے کہا ہے۔ بعد میں تفصیلی معائنہ کیا جائے گا جس کی تفصیلی رپورٹ حکومت کو بھیج دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں