English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے نیٹو اثاثوں کے قریب سپر سانک میزائل منتقل کر دیے

القمر

روس نے جدید ترین ہائپرسونک میزائلوں سے لیس جنگی طیارے ملک کے کیلینن گراڈ کے علاقے میں تعینات کر دیے جو یورپی یونین کے رکن ممالک اور نیٹو کے اثاثوں کے قریب ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ کنزال ہائپرسونک میزائلوں کے ساتھ تین MiG-31لڑاکا طیارے ’’اسٹریٹجک ڈیٹرنس کے اضافی اقدامات کے حصے کے طور پر چکالوسک ایئربیس پر پہنچے ہیں اور انہیں ‘‘چوبیس گھنٹے جنگی ڈیوٹی پر رکھا جائے گا،وزارت کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں جنگجوں کو اڈے پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ بظاہر میزائل الگ سے فراہم کیے گئے تھے۔

کنزال میزائل کی تعیناتی یوکرین پر روس کے جاری حملے پر مغرب کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے،روسی فوج نے کہا کہ کنزال کی رینجدو ہزارکلومیٹر (تقریبا 1,250میل)تک ہے اور یہ آواز کی رفتار سے 10گنا زیادہ پرواز کرتے ہیں،روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 2018میں کنزال میزائل کی نقاب کشائی کی تھی اور اسے ایک مثالی ہتھیار قرار دیا تھا جسے روکنا انتہائی مشکل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے