English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 عمران کا بیانیہ غیر ملکی ایجنڈا ہے،شہبازگل پرکوئی تشدد نہیں ہوا،راناثناءاللہ

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بطور وزیر داخلہ تصدیق کرتا ہوں کہ دوران تفتیش ڈاکٹرشہباز شبیر گل پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا،شہباز گل کی نجی ٹی وی سے گفتگو طے شدہ تھی۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شہباز گل کی نجی ٹی وی کے ساتھ سب کچھ طے تھا کب فون آئے گا، کتنی دیر گفتگو ہونی ہے،شہباز گل نے جو بیان دیا وہ عمران خان نیاز ی اورپی ٹی آئی کا بیانیہ ہے،گزشتہ10روز سے شہباز گل پر تشدد اور ظلم کے حوالہ سے باتیں چل رہی ہیں،شہباز گل پر تشدد کی باتیں وہ کررہا ہے جس کو اپنا کیا یاد نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  عمران نیازی کا بیانیہ غیر ملکی ایجنڈا ہے،سانحہ لسبیلہ کے شہداءکے خلاف افسوسناک اور قابل مذمت مہم جوئی پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی پشت پناہی میں کی اور شہداءکے تقدس کو پامال کیا گیا، شہداءکے خاندانوں کے جذبات کو بہت بری طرح سے مجروح کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اگر عمران خان لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو کریں میں منتظر ہوں اور 25مئی سے زیادہ مﺅثر اور بہتر جواب ملے گا، ایک رائے یہ ہے کہ عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کو شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ کا حصہ بنا کر عمران خان کو بھی اس میں ملزم نامزد کیا جائے اور دوسری رائے یہ ہے کہ عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر پر الگ سے مقدمہ درج کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے