English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپیکر کے الیکشن میں ہنگامہ آرائی ،ن لیگ کے مزید 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمات درج

القمر

لاہورپولیس نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کے الیکشن میں ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں مسلم لیگ(ن)کے 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس کے مطابق مقدمہ ایم پی اے وسیم بادزوئی کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج کیا گیا ہے جس میں رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف کھوکھر اور میاں عبدالرف نامزد ہیں۔

 ایف آئی آر کے مطابق (ن)لیگی ایم پی ایز نے اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی کی کارروائی متاثر کی اور بیلٹ بک چھین کر پھینک دی جو خاتون ایم پی اے رخسانہ کوثر سے برآمد کی گئی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ بیلٹ بک کے اہم صفحات کو پھاڑا گیا اور لیگی ایم پی ایز نے کارسرکار میں مداخلت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے