English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی مارکیٹ میں کمی، پاکستان میں سونا ساڑھے 3 ہزار روپے مہنگا

القمر

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1729 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3550 روپے اور 3044روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 150 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1320.30 روپے کی سطح پرمستحکم رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے