ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماسکو کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرقی ریجن ریازان میں جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی، 20 ہزار ایکڑ تک آگ پھیلنے کے بعد ریجن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ماسکو کے شہریوں کو ماسک پہننے کی تاکید کی گئی تاکہ جنگل کی آگ سے پیدا ہونے والی سموگ اور جلتی ہوئی بو سے خود کو محفوظ رکھا جاسکے۔

انتظامیہ نے کہا کہ آگ سے پیدا ہونے والی اسموگ کے اثرات کو بے اثر کرنے کے لیے عوام بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔ آگ کے سبب پیدا ہونے والے دھوئیں سے حد نگاہ بھی متاثر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں