English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

القمر

سئیول: امریکا اور جنوبی کوریا نے سالانہ فوجی مشقوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق الچی فریڈم شیلڈ نامی مشترکہ مشقیں یکم ستمبر تک جاری رہیں گی،جس میں امریکا اور جنوبی کوریا کی فوج 11فیلڈ ٹریننگ پروگرامز میں حصہ لے گی۔

جنوبی کوریائی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر مشقوں میں میزائل کا پتا لگانے کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا اور نئے انٹر سیپیٹر سسٹم کی جلد تعیناتی پر بھی زوردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں امریکا،جنوبی کوریا اور جاپان نے بلیسٹک میزائل دفاعی مشقیں بھی کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے