English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت نے بلوچستان کے بارش متاثرین میں 5 کروڑ کی امداد تقسیم کردی، انجینئر جمیل احمد

القمر

کوئٹہ: الخدمت فاﺅنڈیشن بلوچستان صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ الخدمت فاﺅنڈیشن نے بلوچستان کے حالیہ بارش متاثرین میں پانچ کروڑ کا ریلیف ورک کیا ہے۔

انجیئر جمیل احمد کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں ہمارے رضاکاروذمہ داران متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے انہیں فوری ریلیف سمیت راشن تیارکھانے ٹینٹ وترپال پہنچانے کیساتھ علاج ومعالجے کیلئے مفت طبی کیمپ لگارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے ملاقات وریلیف سامان تقسیم کرنے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہناتھاکہ حکومت پھنسے ہوئے بارش متاثرین کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کریں ریلیف ورک کو شفاف تیز وبہتر بنائے الخدمت فاﺅنڈیشن کی خدمات ریلیف ورک کیلئے حکومت کیلئے تیار ہیں حکومت بہتر منظم وشفاف طریقے سے ریلیف سامان کی تقسیم ومتاثرین کی مددالخدمت فاﺅنڈیشن کے رضاکار وکارکن سے کام لے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے اب تک بلوچستان کو آفت زدہ قرارنہیں دیا صرف چند اضلاع کے اعلان کر اکتفا کیا ہے ۔ کروڑوں ،اربوں وسائل حکومت کے پاس موجودلیکن متاثرین کھلے آسمان تلے امدادکے منتظر ہیں۔

انجیئرجمیل احمد کرد کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضاکار وجماعت اسلامی کے کارکن دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر صوبہ بھر کے متاثرہ علاقوں میں آج بھی ریلیف کے کام میں مصروف ہیں ۔ حکومت ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی فوری مددکریں ۔بارش کے پانی سے تباہ حال علاقے کے عوام کا سب کچھ تباہ ہوا اب وہ بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں متاثرہ علاقوں میں خطرناک بیماریاں پھیل گئی ہے ۔ان حالات میں ان کی ہر حوالے سے مددوقت کی اہم ضرورت ہے الخدمت فاﺅنڈیشن کی ٹیم نے صوبہ بھرکے متاثرہ علاقوں میں پہنچے ہوئے ہیں اور تیارکھانے راشن خیمے ودیگر ضروریات فراہم کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے