English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امپورٹڈ حکومت کو عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا، فرخ حبیب

القمر

  لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہی، ان کو عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام ضروری ہے، امپورٹڈ حکومت غیر آئینی کاموں میں مصروف ہے، قانون اور آئین کی حاکمیت موجود نہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت خود کو آئین اور قانون سے بالا تر سمجھتی ہے، عمران خان پر پابندی لگائی گئی، پیمرا چیئرمین کو عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے لیے لایا گیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ہم ملک میں جلسے کررہے ہیں ، عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے