English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کے بلوں پر سب سے پہلا احتجاج نواز شریف نے کیا،طلال چوہدری

القمر

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ بجلی کے بل ناقابلِ برداشت تھے، جن پر سب سے پہلا احتجاج نواز شریف نے کیا۔

 ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اتحادیوں کی حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کو ریلیف ملے، دنیا بھر میں توانائی کا بحران یوکرین جنگ اور دیگر وجوہات کے باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے اور نالائقی کے باعث ہاتھ باندھ گئی، جس کی قیمت لوگ بھی دے رہے ہیں اور ہم بھی بھگت رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے سب سے زیادہ وقت سیلاب زدگان کے ساتھ گزارا، ان کے بوٹ پہن کر پانی میں اترنے کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز ہو رہی ہیں، پنجاب اور کے پی حکومتوں کو عمران خان کے جلسے کے سوا کوئی کام نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فکسڈ ٹیکس سے پریشان تاجروں اور بجلی کے بل پر فیول ایڈجسٹمنٹ سے پریشان عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا تھا۔

قطر میں پاکستانی عوام سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے تاجروں پر عائد فکسڈ ٹیکس اور 1 کروڑ 71 لاکھ بجلی کے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے