English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 عمران خان کے قریبی ساتھی ہماری پارٹی میں آرہے ہیں،منظور وسان

القمر

 کراچی:  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھی ہماری پارٹی میں آرہے ہیں ،عمران خان کولانے والے اب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملکی حالات بہتری کی طرف نہیں جارہے، عمران خان کولانے والے اب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، لوگ آہستہ آہستہ عمران خان سے دوریاں اختیار کریں گے اور ان کے بہت سے قریبی ساتھی ہماری پارٹی میں آرہے ہیں۔

صحافی نے منظور وسان سے سوال کیا کہ کیا آپ ان کو قبول کریں گے، اس پر پی پی رہنما نے کہا کہ بالکل سیاست ہے قبول کرنا پڑتا ہے، جب تیسرا مرحلہ آئیگا تو عمران خان کے قریبی ساتھی اسے خدا حافظ کہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے