English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان جونیئر لیگ، جاوید میانداد کے ساتھ سر ویون رچرڈز بھی بطور مینٹور شامل

القمر

لاہور: پاکستان جونیئر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سر ویون رچرڈز کو بطور مینٹور شامل کر لیا گیا ہے۔

جاوید میانداد کے ساتھ سر ویون رچرڈز جونیئر لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

سرویون رچرڈز کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہوں، امید ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ اسٹارز سامنے آئیں گے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہو گا۔

قومی ٹیم کے لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ایونٹ ہو گا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری کوشش ہوگی کہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے