ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

اسلام آ باد : پاکستان کی جانب سے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ تبصرہ دینے پربھارتی حکومت سے بی جے پی رہنما کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک اور عہدیدار کی طرف سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پچھلے 3 ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ بی جے پی کے کسی سینئر لیڈر نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا ہے اور اس گستاخی سے پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ عہدیدار کے خلاف بی جے پی کی طرف سے کی گئی علامتی اور غیر موثر تادیبی کارروائی بھارت اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے درد اور غم کو دور نہیں کرسکتی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ راجا سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور بی جے پی کے لوگوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کے ارکان کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں