English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم افراد کے بچوں کو اسکولوں میں داخلے کی اجازت

القمر

ریاض: سعودی عرب نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مملکت میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کے بچوں کو اسکولوں میں داخلے کی اجازت دے دی۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے بچے نئے تعلیمی سال کے دوران سکولوں میں داخلہ لے سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے اسکولوں کو چاہیے کہ وہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم بچوں کے والدین کو داخلہ فارم فراہم کریں اور انہیں ہدایت کریں کہ ضروری طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے وہ ان خطوں کے امارات کے دفاتر سے رابطہ کریں جہاں وہ مقیم ہیں۔اس کے علاوہ خاندان کا سرپرست جس کے پاس ضروری شناختی دستاویزات جاری کرنے کے لیے مناسب دستاویزات نہیں ہیں اسے یہ حلف نامہ بھی جمع کرانا چاہیے کہ وہ تعلیمی سال کے دوران ہی اپنی رہائش کی حیثیت کو درست کر کر لے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے