English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، چائنہ نمک کی بڑی کھیپ برآمد

القمر

 ملتان:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائنہ نمک کی بڑی کھیپ پکڑلی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ کارروائی ملتان کے جیلانی فوڈز پیکنگ یونٹ پر کی گئی، جہاں سے ایک ہزار 125 کلو گرام چائنہ نمک کی کھیپ برآمد کرلی گئی ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ چائنہ نمک کی باری کھیپ کو ضبط کرلیا گیا جبکہ مصالحہ یونٹ مالکان کیخلاف تھانہ ممتاز آباد میں ایف آئی آر درج بھی کروادی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ نمک پیک کرکے ملتان شہر اور دیگر علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا جبکہ چائنہ نمک کا استعمال ہائی بلڈ پریشر عارضہ قلب کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

شعیب خان جدون نے کہا کہ چائنہ نمک سر درد، ذہنی اور جسمانی کمزوری کا باعث بھی بنتا ہے جبکہ انسانی صحت پر منفی اثرات کی وجہ سے چائنہ سالٹ کو ممنوعہ قرار دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کے نام پر گھنائونا کاروبار کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے