English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کی روس یوکرین سے فوری جنگ بندی کی اپیل

القمر

 نیو یارک: اقوام متحدہ  نے روس یوکرین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کر دی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے  یوکرین کے یوم آزادی پر  دونوں ممالک  سے امن کا مطالبہ کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ یوکرینی عوام کو اس وقت امن  کی اشد ضرورت ہے۔

گوٹیرس نے کہا کہ  روس یوکرین  بے معنی جنگ کے نتائج یوکرین  سمیت دیگر ممالک  کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ  نے اس بات پر زور دیا کہ  اس جنگ کے نتیجے میں محاذ آرائی،عدم مساوات،طبی مسائل اور وبا کے بعد عالمی معیشت  اور ماحولیاتی بحران  بڑھتا چلا جا رہا ہے جس سے عالمی نظام کو نئی   خامیاں بھی لاحق ہو چکی ہیں ،خوراک، کھاد اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور کروڑوں انسانوں کو بھوک،  غریبی اور غذائی نشونما میں کمی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں ،قوی امکان ہے کہ  اگلے سال دنیا کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے