English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 80 فیصد اضافے کا فیصلہ

القمر

برطانیہ میں مہنگائی سے پسی عوام پر  بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 80 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو توانائی کے ریگولیٹر آفجیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1,971 پائونڈسے بڑھا کر 3,549 پائونڈسالانہ کر دیا جائے گی۔

توانائی فراہم کرنے والی کمپنی ہر سال ماہ اکتوبر سے دسمبرتک تیل کی قیمت کے تناسب سے  بجلی کی فی یونٹ قیمت مقرر کرتی ہے اور  یہ طے کرتی ہے کہ فیول کی قیمت خرید انٹرنیشنل مارکیٹ میں کیا  ہے اور صارفین کو بجلی سپلائی کرنے میں کیا لاگت آتی ہے۔

 آفجیم کے سی ای او جوناتھن بریرلی نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ماہ اکتوبر میں بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد عوام کا  زندگی کا گزر بسر مزید مشکل ہو جائے گا۔ بریرلی نے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ روس یوکرین  جنگ کو قرار دیا ہے ۔

بریرلی نیکہا کہ  یہ ریگولیٹر اور انڈسٹری کے بس کی بات نہیں ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کر سکے ،وزیر اعظم کو اپنی وزارتی ٹیم کے ساتھ اس سے نمٹنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے