امریکا میں ایک طیارہ خراب موسم کے باعث اڑان نہ بھر سکا اور ایئرپورٹ کے رن وے پر مسلسل 6گھنٹے ٹیکسی کرنے کے باعث اس کا ایندھن ختم ہوگیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ نیویارک ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں نیوارک سے ڈینور جانے والی فلائٹ نے نیویارک ایئرپورٹ پر اسٹاپ کیا تاہم بعد ازاں موسم کی خرابی کے باعث وہاں سے اپنی منزل کی جانب اڑان نہ بھر سکا، اور رن وے پر مسلسل 6گھنٹے تک ٹیکسی کرتا رہا جس کے باعث اس کا ایندھن ختم ہوگیا اور پرواز کو بالآخر کئی گھنٹوں بعد منسوخ کرنا پڑا جس کے باعث جہاز کے مسافر رل گئے، تاہم جب مسافر جہاز سے اتر گئے تو انہیں یونائیٹڈ ایپ پر ایک الرٹ موصول ہوا کہ فلائٹ منسوخ کر دی گئی ہے، لیکن پھر عملے نے انہیں دوبارہ طیارے میں سوار ہونے کے لیے کہا اس کے باوجود جہاز اڑان نہ بھر سکا اور مزید تاخیر کے بعد بالآخر پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ساڑھے آٹھ گھنٹے کی اس طویل تاخیر کے دوران مسافروں کو انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر صرف ایک کپ پانی اور کوکیز کا ایک چھوٹا پیکٹ دیا گیا۔
اس ساری صورتحال پر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے)کا موقف بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز قومی فضائی نظام میں اوسطا 37منٹ تاخیر ہوئی جس میں 92فیصد موسم کی وجہ سے، 5فیصد حجم اور صرف تین فیصد عملے کی وجہ سے تھی۔
