اسلام آباد:کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں میرپور خاص رائلز کے کپتان شعیب ملک نے اپنی انعامی رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں شعیب ملک لکھا کہ ‘میں مین آف دی ٹورنامنٹ جیتنے اور مزید ایک اور ٹرافی اٹھانے پر خوش ہوں، میں یہ ایوارڈ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرنا چاہتا ہوں، ہمیں ہر چیز سے بالا تر ہوکر بحیثیت قوم اکٹھے ہونا چاہیے۔
– Happy to win another man of the tournament lift another 🏆, I want to dedicate this Win to the flood affectees of Pakistan. We all should rise above everything come together as a nation. I will be donating my wining prize money to the flood affectees 🇵🇰 #KheloAazadiSe pic.twitter.com/CYSHNXtwbJ
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) August 26, 2022
قومی کرکٹر نے لکھا ‘میں اپنی جیتی ہوئی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا’ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے سیزن ٹو میں میرپور رائلز بغیر مقابلے کے فاتح قرار پائی، میرپور رائلز اور باغ اسٹالیئنز کا فائنل بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد میرپور رائلز کو لیگ مرحلے میں ٹیبل پر زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر چیمپئن قرار دے دیا گیا۔
لیگ میں بہترین کارکردگی کے باعث شعیب ملک مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ اس کی رقم سیلاب متاثرین کو دیں گے۔
