ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیہون ،سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی ،بچے سمیت4 افرادجاں بحق

 سیہون میں سیلاب سے متاثر ہونے کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی، جس میںایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیہون نے نواحی گائوں بلاول پورمیں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کشتی میں20 سے زائد افراد سوارتھے، تمام افراد سیلاب کے باعث دیہات سے نقل مکانی کررہے تھے کہ بدقسمی سے کشتی ڈوب گئی۔

ریسکیو کے مطابق اب تک ایک بچے سمیت 4 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں، جب کہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں