ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کرانے سے متعلق سماعت 12ستمبر تک ملتوی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پرسماعت12ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں معروف اینکر پرسن اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے میں عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹرعامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کی طرف سے ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا ہوں۔

سندھ ہائی کورٹ کی ججمنٹس موجود ہیں۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سیشن عدالت نے پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق درخواست مسترد کی۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا۔

 عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ ایس ایچ او نے پوسٹ مارٹم کرانے کی سفارش کی تھی۔ پولیس بھی چاہتی ہے کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو۔ فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

وکیل درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کے انتقال پر شکوک پیدا ہوچکے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق وجہ انتقال سامنے نہیں آئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پرسماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں