English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اس حکومت نے اٹھایا ہے، عائشہ غوث پاشا

القمر

اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کےغلط فیصلوں کا بوجھ اس حکومت نے اٹھایا ہے، پاکستانی سمجھدار ہیں وہ جانتے ہیں کہ کون ملک کے مفاد میں کام کر رہا ہے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشانے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ کرنا ہوتی تو آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کے لیے مشکل فیصلے نہ لیتے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تعاون شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بڑی مشکل کا سامنا ہے پوری قوم کے تعاون کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے