English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم کی غلطی کی نشاندہی کردی

القمر

دبئی:سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم کی غلطی کی نشاندہی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم کی جانب سے اسپنر سے آخری اوور کروانا بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز سے 13یا 14ویں اوور تک اسپیل کروا لینا چاہیئے تھا۔ ٹی20کرکٹ میں اسپنرز پاور ہٹرز کو زیادہ کنٹرول نہیں کرسکتے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران استعمال ہونے والی پچ اصل معنوں میں ٹی20سے مطابقت رکھتی تھی، مجھے دونوں طرف سے بالرز کو بائونسر کرتے ہوئے اور وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا، دونوں ٹیموں کتے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا جو آخری اوور تک گیا ہے۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستانی پیسرز نے بھارت کی تجربہ کار ٹیم کو بہت اچھی فائٹ دی، نسیم شاہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے لیکن انہوں نے بہت متاثر کیا، انکا مستقبل روشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے