ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے، فواد چوہدری  

اسلام آ باد : مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ  میں فواد چوہدری نے کہا  کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب کا بہانہ بنا کر بھارت سے تجارت کرنے کے لئے پر تولنے لگی، کشمیر میں ظلم و تشدد کو پس پشت ڈال کر ایسے اقدامات نامنظور ہیں، مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں انسانیت دشمن ہیں، بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے نہیں ہو سکتی۔

 انہوں نے کہا کہ  سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں