English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خضدار میں ٹریفک حادثہ،7 مسافر جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

القمر

 خضدار(صباح نیوز)خضدار میںکراچی اور کوئٹہ قومی شاہراہ پر قومی شاہراہ پر ٹریفک کے حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 ۔سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کورک کے قریب مسافر وین اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ٹیچنگ اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں پانچ خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ حادثے کے زخمیوں میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حادثے میں 15سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے