اسلام آباد: ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ 30لاکھ46ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ،مجموعی طور پر ملک بھر میں 72اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے
این ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 31اضلاع اور خیبرپختونخوا کے 19سیلاب سے متاثر ہوئے، گلگت بلتستان میں 6اضلاع اور پنجاب کے 3اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں،
منگل کو این ڈی ایم اے کی سیلاب تباہی پر جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر 3کروڑ30لاکھ 46ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، سندھ میںایک کروڑ 45لاکھ63ہزار سے زائد شہری سیلاب سے متاثر ہوئے، بلوچستان کی 91لاکھ 82ہزارسے زائد آبادی کو نقصان پہنچا، صوبہ پنجاب کے 48لاکھ 44ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، خیبرپختونخوا کے 43لاکھ 50ہزار افراد جبکہ بلتستان میں 51ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔
