English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معاشی حالات بتا رہے ہیں دسمبر میں پھر بجٹ آئے گا، شوکت ترین

القمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہر سال ساڑھے 18 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کیے،ملکی معاشی حالات بتا رہے ہیں دسمبر میں پھر بجٹ آئے گا یا یہ حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہر شعبے میں ترقی کی شرح میں اضافہ رہا، ہمارے دور میں ریکارڈ برآمدات ہوئیں۔ عمران خان کے دور میں سالانہ ساڑھے 18 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے، ہمارے دور میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی ہوئی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے استفسار کیا کہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف کون لے کر گیا؟ اس وقت ملکی برآمدات 23 فیصد گر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ بیروزگار اور فیکٹریاں بند ہونا شروع ہو گئی ہیں، افراط زر اب 44 اعشاریہ 6 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

شوکت ترین  کا مزید کہنا تھا کہ 4 ماہ کے دوران قرضوں میں 9 ٹریلین سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔  یہ الیکشن کا سال ہے، یہ ملبہ دوسروں پر ڈالیں گے، حالات سے لگ رہا ہے کہ دسمبر میں پھر بجٹ آئے گا یا یہ حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے