English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بحریہ نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار بڑھادیا 

القمر

اسلام آباد:پاک بحریہ کی جانب سے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار بڑھا کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ کا سیلاب زدگان کے لئے کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ نے سندھ کے ساتھ امدادی آپریشن کا دائرہ کار ڈی آئی خان اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کی ٹیموں نے بذریعہ بوٹس دادو کے گائوں گوزو سے 253 افراد کو ریسکیو کیا ہے جبکہ ریسکیو کئے گئے افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان  نے کہا کہ پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سیہون شریف میں ڈوبنے والے 5 افراد میں سے 4 لاشیں تلاش کرلی ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سیلاب سے شدید متاثرہ میران مچھی اور رئیس جمال حسن گوٹھ کے رہائشیوں کے انخلا کا آپریشن بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات،راشن،تیارکھانا اور بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے