ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کا فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملہ

مقبوضہ بیت المقدس:یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم کے مشرق میں واقع کیسان گائوں میں شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔آباد کاروں کے ایک گروپ نے گائوں پر دھاوا بول دیا اور قابض فوج نے شہریوں کے گھروں پر براہ راست گولیاں برسائیں ، آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد شہری دم گھٹنے سے بے ہوش گئے۔

قابض فوج نے گائوں کے داخلی راستے بند کر دیئے اور شہریوں کو اپنے گھروں کی طرف جانے سے روک دیا۔اسی تناظر میں قابض فوج نے شہر کے وسط میں الکفرکہ کے علاقے میں دھاوا بولا اور ابراہیم زواہرہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

قابض اسرائیلی فوج نے ایک نوجوان کو القدس سے پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا اور دوسرے کی گرفتاری میں توسیع کی۔قابض فوج نے نوجوان بہا ابو تایہ کو مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان سے اس کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد طلب کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں