ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری حکومت ہو یا نہ ہو سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز

چوٹی زیریں: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سندھ، پنجاب یا خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہو یا نہ ہو، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔  

مریم نواز نے چوٹی زیریں اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر متاثرین سے ملاقات اور  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر آپ سب سے ملنے آئی ہوں، سیلاب سے ہونے والی تباہی، علاقوں اور محلوں کی صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آپ کی بحالی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔  سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام جلد شروع ہو جائے گا، ن لیگ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، آپ کو راشن پہنچائیں گے اور پہنچا بھی رہے ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں