ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی، وزیر پانی و بجلی

اسلام آ باد :وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

  پیسکو ہیڈ کوارٹر میں پریس  کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں شدید سیلابی ریلے نے بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، سوات اور باجوڑ میں بجلی کی بحالی چیلنج ہے۔

 خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ملک میں معمول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے البتہ سوات، منڈا، مٹہ کے بند گرڈ اسٹیشنز جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سیلاب سے کے پی میں کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے، پیسکو کو سیلاب سے 40 کروڑ روپے اور ٹیسکو کو 6 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

 خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی صارفین کو نئے بل جاری کیے جا رہے ہیں، کوئی بل ٹھیک کرانے کی ضرورت نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں