English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین کے لیے نئی دہلی غیر محفوظ ترین شہر قرار

القمر

نئی دہلی: بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو( این سی آربی)کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دارلحکومت نئی دہلی کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق این سی آر بی کے تازہ ترین سروے میں کہا گیا کہ 2021میں میٹرو پولیٹن شہروں میں نئی دہلی میں عصمت دری کے سب سے زیادہ 1ہزار 226واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، خواتین کے لیے بھارت کے تین سب سے خطرناک میٹرو پولیٹن شہروں کی فہرست میں دہلی کے علاوہ جے پور اور ممبئی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں خواتین کی حفاظت کے اعتبار سے کالکتہ کو سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے، سال 2021میں بھارت کے 18میٹرو پولیٹن شہروں میں عصمت دری کے 3ہزار 208واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے