ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کورین فوج کے 2ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، اہلکار زخمی

سیول: جنوبی کوریا میں فوج کے 2 ہیلی کاپٹروں میں تصادم اور ان کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک حاضر سروس فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز فوج کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت سیﺅل سے تقریبا 46 کلومیٹر شمال میں واقع علاقے پوچھیون میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریبا 12 بجکر 16منٹ پر ملکی ساختہ 2 سوریون ہیلی کاپٹروں نے تربیتی پرواز کے دوران کم اونچائی پر آپس میں تصادم کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ہیلی کاپٹروں میں مجموعی طور پر 18 حاضر سروس اہلکار سوار تھے جن میں سے ایک کو سر پر معمولی چوٹ لگی ہے۔ اسے علاج معالجہ کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کسی شہری ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور ہیلی کاپٹروں کے ڈھانچوں کو بھی کوئی بھاری نقصان نہیں پہنچا ہے۔فوج نے واقعے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں