English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میں ایبسلوٹلی ناٹ کہتا تھا، اس لیے قابل قبول نہیں تھا، عمران خان

القمر

گجرات: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں ایبسلوٹلی ناٹ کہتا تھا، اسی لیے میں قابل قبول نہیں تھا۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کو مخاطب کرکے کہا کہ اپنے بیرونی آقاؤں کو جتنا مرضی خوش کرلو تم یہ میچ نہیں جیت سکتے۔ اب میچ کا وہ حصہ آگیا ہے کہ پی ڈی ایم جو بھی کر لے جیت نہیں سکتی۔ شہباز گل پر جو تشدد کیا اور حلیم عادل شیخ کےساتھ جو ہورہا ہے اگر ایسا ہوتا رہا تو ہماری انصاف کی تحریک اسلام آباد کی طرف آئے گی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے کہا شوکت ترین پر توہین آئی ایم ایف لگانا چاہیے، شوکت ترین نے کہا سیلاب کی وجہ سے ہم پیسے اکٹھے نہیں کر سکتے۔ آج پیٹرول 80 روپے بڑھ چکا ہے، ڈیزل 100 روپے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہتا تھا اس لیے قابل قبول نہیں تھا، اگر بھارت روس سے تیل خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں، امریکا کی جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، یہ امریکا کہ وجہ سے روس سے تیل نہیں خریدیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی تعریف پوری قوم کرتی ہے۔ 26 سال پہلے کہا تھا کہ عدلیہ آزاد ہونی چاہیے، میں نے ہمیشہ عدلیہ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی، ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے