English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاداب خان نے ہانگ کانگ کیخلاف فتح سیلاب متاثرین کے نام کردی

القمر

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ شاداب خان نے ہانگ کانگ کیخلاف فتح پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کردی ۔

جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ہانگ کانگ کے خلاف جیت کو پاکستان کے سیلاب زدگان کے نام کر دیا۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ آج کی جیت پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے نام ہے،ہم اپنے لوگوں کیلئے کھیل رہے ہیں ، آپ تمام ہمارے دل میں ہیں ۔

اس کے علاوہ شاداب نے اپیل کی کہ جو لوگ مدد کرسکتے وہ ملک میں فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔دریں اثناءمتحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔

پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آٹ ہوگئی ۔یوں پاکستانی ٹیم نے 155 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرایا تھا۔

مجموعی طور پر کسی بھی ٹیم کی جیت کا یہ نواں بڑا مارجن ہے۔اس کے علاوہ ہانگ کانگ کا 38 پر آل آٹ ہوجانا آئی سی سی کے کسی بھی فل ممبر ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کا کم ترین ٹوٹل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے