English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا مجھے درست نہیں لگا، وسیم اکرم

القمر

شارجہ:ایشیا کپ ٹی 20ٹورنامنٹ میں پاکستان اورہانگ کانگ کے میچ کے بعد سابق کرکٹر وسیم اکرم نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رضوان کا ناٹ آئوٹ جانا مجھے درست نہیں لگا ہے۔

میچ کے بعد تبصرے میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو بائونڈریز لگانے کی کوشش کریں آئوٹ ہوجائیں، پاکستان کی بیٹنگ آٹھویں ، نویں نمبرتک ہے۔

لائن اپ میں آصف، افتخار،نواز اور شاداب ہیں،میرے نزدیک 57بالز پر78رنز ناٹ آئوٹ کا کوئی مطلب نہیں،یاد رہے کہ ہانگ کا نگ کے خلاف میچ میں محمد رضوان نے 78رنز بنائے تھے اور پلئیر آف دا میچ رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے