English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقہ میں دوست کو بچاتے ہوئے پاکستانی نوجوان قتل، لاش کیپ ٹاون سے لاہور منتقل

القمر

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں جھگڑے کے دوران پاکستانی نوجوان خرم ریاض کو قتل کردیا گیا جس کی لاش کیپ ٹاون سے لاہور منتقل کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک دکاندار اپنے ساتھی کے ہمراہ مقتول خرم کے دوست فیصل پر تشدد کر رہا تھا،خرم دوست کی جان بچانے کیلئے معاملے میں کود پڑا اور انہیں تشدد سے روکنے کی کوشش کی تاہم مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کرکے خرم کی جان لے لی،کیپ ٹاون سے مقتول کی لاش کو لاہور منتقل کردیا گیا، میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے