راولپنڈی اور لاہور کے درمیان دو نئی ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے۔
وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق راولپنڈی اور لاہور کے درمیان 2 نئی ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پہلی ٹرین 5 ستمبر کو بیک وقت لاہور اور راولپنڈی سے شام ساڑھے 7 بجے چلے گی۔
شیڈول کے مطابق دوسری ٹرین 6 ستمبر سے صبح 5 بجے بیک وقت لاہور اور راولپنڈی چلا کرے گی۔ دونوں ٹرینوں کیسفر کا دورانیہ 4 گھنٹے 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے، اور دونوں ٹرینیں جہلم، لالہ موسی اور گوجرانوالہ میں بھی اسٹاپ کریں گی۔
